نجران: سعودی سکیورٹی گارڈز نے 193کلوگرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

ہفتہ 2 جولائی 2016 17:05

نجران: سعودی سکیورٹی گارڈز نے 193کلوگرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام ..

نجران :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2016ء): سعودی بارڈر سکیورٹی فورسز نے سعودی عرب کے صوبہ نجران کے بارڈر پر 193کلو گرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق بارڈر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ایک ایتھوپیائی شہری کو روک کر اس کے سامان کی تلاشی لی تو اس میں سے 193کلو گرام چرس برآمد ہوئی ۔

(جاری ہے)

چرس کو مختلف کپڑوں کے پیکٹوں میں چھپایا گیا تھا۔واضع رہے کہ سکیورٹی فرسز نے پچھلے چند ماہ میں بارڈر کے راسطوں پر نگرانی بڑ ھا دی ہے ۔ جس سے منشیات فروشوں کی طرف سے نقل حمل میں کمی آئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ نگرانی کو مزید بہتر بنائیں گے اور منشیات کی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔