کراچی، ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کا ملزم جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے

ہفتہ 2 جولائی 2016 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے ملزم کو جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج کے روبرو کالعدم تنظیم کے کارندے سرفراز کو پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم سرفراز رضویہ اور حیدری کے علاقوں میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہے ۔ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور اس کے دو ساتھی ثاقب اور نوید پہلے ہی گرفتار ہیں ۔گرفتار ملزما ن نشاندہی اور انکشاف پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے ۔عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :