امریکا افغانستان پر قبضہ ختم کرئے:ملا ہیبت اللہ اخونزادہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 2 جولائی 2016 16:56

امریکا افغانستان پر قبضہ ختم کرئے:ملا ہیبت اللہ اخونزادہ

کابل(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔2 جولائی۔2016ء) تحریک طالبان افغانستان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے امریکہ سے افغانستان پر قبضہ ختم کرنے کا کہا ہے۔افغان طالبان کی سربراہی سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے عوامی بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی افغانستان میں موجودگی ان کی جدوجہد کو کمزور نہیں کر سکے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ طالبان اقتدار پر اجارہ داری نہیں چاہتے، لیکن مغرب کی حمایت یافتہ افغان حکومت کو اسلامی قانون کے مطابق امن کے لیے مصالحت کے ابتدائی مرحلے کے طور پر مغرب سے لازماً تعلقات توڑنا پڑیں گے۔جمعرات کو طالبان کے خودکش حملہ آوروں نے کابل کے قریب پولیس کیڈٹوں کے ایک کاروان پر حملہ کر کے 37 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔خیال رہے کہ رواں سال مئی میں افغانستان میں طالبان تحریک نے ایک باضابطہ بیان میں اپنے امیر ملا محمد اختر منصور کی ایک امریکی ڈرون حملے میں موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے نائب ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کو نیا رہنما مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :