پاکستان ریلویز کی عید سپیشل ٹرینیں کل سے اپنے سفر کا آغاز کریں گی

ہفتہ 2 جولائی 2016 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء ) پاکستان ریلویز کی عید سپیشل ٹرینیں کل ( اتوار ) سے اپنے سفر کا آغاز کریں گی ۔ تفصیلا ت کے مطابق آج ( اتوار ) 3جولائی کو دو عدے اسپیشل ٹرینیں کراچی سے پشاور کیلئے 11بجے دن اور ملکوال کیلئے 8:35پرشب اور تیسری اسپیشل ٹرین اسی روز کوٹہ سے راولپنڈی کیلئے 11:30بجے دن ، 4جولائی کوچوتھی عید سپیشل ٹرین کراچی سے لاہو رکیلئے براستہ فیصل آباد 11بجے دن ، 5جولائی کو پانچویں عیداسپیشل ٹرین راولپنڈی سے ملتان کیلئے براستہ کوٹ ادو بجے صبح ،9جولائی کو چھٹی ٹرین ملتان سے راولپنڈی کیلئے براستہ کوٹ ادو 7بجے صبح جبکہ 10جولائی کو تین عید اسپیشل ٹرینیں پشاور سے کراچی کیلئے 11بجے دن ملکوال سے کراچی کیلئے براستہ فیصل آباد 2بجے دوپہر لاہور سے کراچی کیلئے براستہ فیصل آباد 8بجے شب جبکہ دسویں عید سپیشل ٹرین راولپنڈی سے کوئٹہ کیلئے11بجے دن روانہ ہوگی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے پہلے مسافروں کی سہولت کیلئے خصوصی رمضان پیکج یکم رمضان سے بیس رمضان تک بھی دیا گیا ہے جس میں 25فیصد تک کرایوں میں کمی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :