برطانوی عوام کا یورپی یونین چھوڑنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

احتجاج میں سینکڑوں افرادکی شرکت،شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے،مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب مارچ بھی کیا۔غیرملکی میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 2 جولائی 2016 16:22

برطانوی عوام کا یورپی یونین چھوڑنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جولائی 2016ء) :برطانوی عوام نے یورپی یونین چھوڑنے کے فیصلے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرے سینکڑوں افرادنے شرکت کی۔مظاہرے کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔جن پرحکومت برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے فیصلے کے خلاف نعرے درج تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب مارچ بھی کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے پچھلے ہفتے برطانیہ میں یورپی یونین کو چھوڑنے کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد ہوا جس میں اکثریت نے یورپی یونین کو چھوڑنے کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا۔ ریفرنڈم کے بعد حکومت برطانیہ نے عوام کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے یورپی یونین چھوڑنے جبکہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم آج لندن میں یورپی یونین کے سینکڑوں حمایتیوں نے یورپی یونین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :