راس الخیمہ: پولیس کاروائی میں پانچ منشیات فروش گرفتار، 2،036ممنوعہ نشہ آور گولیاں ضبط

ہفتہ 2 جولائی 2016 16:20

راس الخیمہ: پولیس کاروائی میں پانچ منشیات فروش گرفتار، 2،036ممنوعہ نشہ ..

راس الخیمہ :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2016ء): راس الخیمہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ممنوعہ نشہ آور گولیوں کے پانچ ڈیلروں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2,036نشہ آور گولیاں بھی برآمد کر لیں۔ راس الخیمہ پولیس کے ڈائریکٹر کرنل عدنان علی الضابی نے میڈیا سے بات کرے ہوئے کہا ہمیں ان ملزمان کے بارے میں خفیہ اطلاعات ملیں تھیں۔ ملزما ن میں 25سالہ سرغنہ بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

گروہ کے سرغنہ نے بتایا کہ وہ ان گولیوں کو اماراتی نوجوانوں میں فروخت کرتے تھے۔خفیہ پولیس کے اہلکاروں نے ملزم کے گھر کی ریکی کی ، اسکے بعد جو بھی اس گھر سے کچھ منشیات لے کر نکلا اس کو پکڑ لیا ۔ ملزمان کے بارے میں علاقہ مکینوں نے بتایا کہ وہ ایک لمبے عرصے سے ان افراد کی مشکوک سرگرمیوں کو دیکھ رہے تھے ۔ ان کے گھر پر اکثر اماراتی نوجوان آتے تھے۔ راس الخیمہ پولیس نے پچھلے چند ماہ سے ممنوعہ گولیوں کی فروخت میں ملوث افراد کو گرفتار کیا ہے . اور ان کے قبضے سے ہزاروں کی تعدادمیں ممنوعہ گولیاں برآمد کیں ہیں.