کراچی کے ڈولمین مال میں آئے شخص کے ساتھ امتیازی سلوک ، خاتون کا انتظامیہ پر برہمی کا اظہار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 جولائی 2016 16:18

کراچی کے ڈولمین مال میں آئے شخص کے ساتھ امتیازی سلوک ، خاتون کا انتظامیہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جولائی 2016ء) : سندھ کے ڈولمین مال کی سکیورٹی پر تعینات ایک گارڈ نے مناسب جوتے نہ پہننے پر ایک شخص کو مال میں داخلے سے منع کر دیا۔ جس کے بعد یہ منظر دیکھ رہی ایک خاتون نے سکیورٹی گارڈ کو بُری طرح ڈانٹا اور مذکورہ شخص کے ساتھ کیے گئے امتیازی سلوک کا احساس دلوایا۔

(جاری ہے)

یہی نہیں خاتون کی باتیں سُن کر شاپنگ مال کی انتظامیہ نے بھی خاتون سے معاملہ دریافت کیا تو سندھ ہی سے تعلق رکھنے والی اس خاتون نے انتظامیہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور پوچھا کہ اس شخص کو اندر آنے کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی؟ آپ ایسے کسی کو یہاں سے نہیں نکال سکتے، مذکورہ خاتون نے مال انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پوچھا کہ ان کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی مجھے یہ بتائیں کہ اس کے علاوہ اندر آنے والے کتنے لوگوں کو آپ چیک کرتے ہیں؟ خاتون نے موقف اختیار کیا کہ مال میں عورتوں کو چھیڑنے والے افراد کو کیوں نہیں روکا جاتا؟ اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر آتے ہی عوام میں غم و غصے کی ایک لہر دوڑ گئی۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اس طرح کا امتیازی سلوک معاشرے کا المیہ بن چکا ہے جسے ختم کیا جانا چاہئیے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :