سیکرٹری خارجہ سے امریکی نمایندہ رچرڈاولسن کی اسلام آباد میں‌ ملاقات

رچرڈاولسن نے پاک افغان بارڈرمینجمنٹ کےمعاملے پرپاکستان کےمؤقف کی تائید کی،دفتر خارجہ۔۔پاکستان نے30 سال پناہ دی۔اب افغان مہاجرین کو اُن کے وطن واپس بھیجاجائے۔رچرڈ اولسن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 2 جولائی 2016 15:56

سیکرٹری خارجہ سے امریکی نمایندہ رچرڈاولسن کی اسلام آباد میں‌ ملاقات

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جولائی 2016ء) :سیکرٹری خارجہ اعزازچودھری سےامریکہ کے نمایندہ برائےافغانستان اور پاکستان رچرڈاولسن نے آج اسلام آباد میں‌ ملاقات کی ہے،جس میں پاک امریکا تعلقات،پاکستان اورافغانستان کی بارڈر مینجمنٹ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق اس موقعہ پر ملاقات میں‌ پاک افغانستان بارڈرمینجمنٹ کےمعاملےپربھی بات چیت کی گئی۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ ملاقات میں رچرڈاولسن نے پاکستان کی افغانستان میں امن قائم کرنےکی کوششوں کوسراہا۔اور پاک افغان بارڈرمینجمنٹ کےمعاملےپرپاکستان کےمؤقف کی تائید کی۔رچرڈاولسن نے کہا کہ پاکستان نے 30 سال سے افغان مہاجرین کو پناہ دی۔اب وقت کی ضرورت ہے کہ افغان مہاجرین کو اُن کے وطن واپس بھیجاجائے۔