تحر یک انصاف نے دنیابھرمیں تنظیمی امورمنتخب تنظیموں کے سپردکرنے کااصولی فیصلہ کرلیا

ہفتہ 2 جولائی 2016 15:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) تحر یک انصاف نے دنیابھرمیں تنظیمی امورمنتخب تنظیموں کے سپردکرنے کااصولی فیصلہ کرتے ہوئے مشرق وسطی اوریورپ میں پارٹی کی تنظیم سازی کافیصلہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں رکنیت سازی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اور حتمی تاریخ سے قبل رکنیت حاصل کرنے والے افراد تنظیم سازی کیلئے ووٹ دیں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپ میں رکنیت سازی مہم کی آخری تاریخ اور الیکشن کے شیڈول کا اعلان عیدالفطرکے بعدکیاجائے گا۔ آزاد کشمیر میں انتخابات کے باعث آئر لینڈ اور یو کے کی تنظیموں کی مدت میں 1 ماہ کی توسیع کی جارہی ہے جس کے بعد یوکے اورآئرلینڈمیں رکنیت سازی مہم کے خاتمے کی تاریخ کااعلان 7 اگست کو ہوگا۔