عمان: مہنگائی کے ستائے غیر ملکی اپنے پالتو جانوروں کی دیکھ بھال سے پریشان

ہفتہ 2 جولائی 2016 15:52

عمان: مہنگائی کے ستائے غیر ملکی اپنے پالتو جانوروں کی دیکھ بھال سے پریشان

عمان :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2016ء): عمان میں غیر ملکی افراد نے اپنے پالتو جانوروں کو مہنگائی کی وجہ سے گھروں سے نکالنا شروع کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی شہریوں کے بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے اپنے پالتوجانوروں کی دیکھ بھال مشکل ہو گئی ہے ۔ متعدد غیر ملکی ان جانوروں کو واپس ملک بھیجنے کے اخراجات نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں کھلا چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

پچھلے دنوں ایک غیر ملکی کے گھر کی بالکونی پر کتا مرا ہو ملا تھا جو کہ خوراک کی کمی کی وجہ سے مرا۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ متعدد کتے اور بلیاں شہر کی گلیوں میں گھومتے دکھائی دیئے ہیں۔مقامی شہری مختلف جگہوں پر ان جانوروں کی تلاش میں سر گرداں رہتے ہیں جن کو غیر ملکی مالکان نے گلیوں میں آوارہ گھومنے کے لیے چھوڑ دیا ہو۔ شہر کے مختلف مقامات پر پالتو کتے اور بلیاں مٹرگشت کرتی دکھائی دیتیں ہیں ۔ مختلف سماجی تنظیموں اور وٹرنری کے محکمے کے اہلکار ان پالتو جانوروں کو ان کے لیئے بنائی گئی خاص جگہوں پر لے جاتے ہیں ۔ تیل کی وجہ سے عرب اکنامی کی صورت خراب ہوئی جس کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی افراد کو مشکلات کو سامنا ہے۔