میری جنگ ظالم جابر ،خاندانی وڈیروں سے ہے ، میں نے عوامی وقار ،آبرو کی لڑائی لڑی اور سرخرو ہوا ، جاوید اقبال بڈھانوی

ہفتہ 2 جولائی 2016 15:51

نکیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) وزیر خوراک آزاد کشمیر حاجی جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا ہے کہ میری جنگ ظالم جابر اور خاندانی وڈیروں سے ہے ، میں نے عوامی وقار اور آبرو کی لڑائی لڑی اور سرخرو ہوا ، انشاء اللہ اس بار بھی عوامی عدالت میں سرخرو ہو کر خدمت کروں گا ۔ یونین کونسل قمروٹی سمیت حلقہ بھرکی عوام کا شکریہ کہ جنھوں نے مجھ پر اعتماد کیا ،اس وقت جو ترقیاتی کام شروع ہوئے ہیں ان کا تسلسل رہنا ضرورت ہے ، میں نے تعلیم کی طرف خصوصی دلچسپی رکھی اور تعلیمی پیکیج میں حلقہ کی عوام کو ہر صورت شامل رکھا ۔

پارٹی ایک عوامی سمندر ہے جس میں لوگ دن بدن شامل ہو رہے ہیں ۔ تمام نئے شامل ہوئے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔ عوام ہی اصل میں عزت کے حق دار ہیں ، خاندانی سیاست نے حلقہ کی عوام کا بیڑہ غرق کیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہو ں نے گذشتہ روز یونین کونسل قمروٹی کے دورہ کے موقع پر کارکنان سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح یہاں کی عوام نے 2011 ء کے الیکشن میں مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اس بار اس سے بڑھ کر میرا ساتھ دے رہے ہیں ۔

85 کلو میٹر سے سڑکوں کا جال بچھانے والے حلقہ کی پسماندگی کے ذمہ دار ہیں ۔ اپنے دورہ کے دوران وزیر خوراک نے کلر باڑیاں چوہدری سکندر اور محمد اقبال کے بھائی چوہدری محمد حسین مرحوم کے سالانہ ختم شریف میں بھی شرکت کی ، اس موقع پرکوارڈینیٹروزیر اعظم خان عارف پناگوی ، ملک منظور ساجد ایڈووکیٹ ،مقدم محمد بشیر، چوہدری جنگی خان ، ڈاکٹر عبدالراوٴف، بابو محمد اسماعیل ، ڈاکٹر محمد شبیر شاد،چوہدری صفدر حسین ، علی اصغر، حاجی غلام حسین بڈھانوی ،ملک اللہ داد ، حاجی اطہر حسین ، محمد بشیر کلر منشی تاج ، چوہدری نصر کسانہ، محمد اسلم ایڈووکیٹ ، حاجی قربان حسین ، عبدالحمید ٹھیروی ، عابد علی عابد ، پہلوان طارق، بشارت محمود، چوہدری طالع محمد ، دوست محمد، حاجی غلام، محمد الیاس کلروی، محمد شبیر کلروی،ملک وحید آف پناگ ، ملک وسیم ، ملک جاوید اور دیگر نے شرکت کی ، دریں اثناء حاجی اقبال کو عمرہ کی ادائیگی کی مبارکباد دینے ان کے گھر گئے اور انہیں مبارکباد پیش ، اس موقع پر عبدالمجید، حاجی غلام جیلانی، چوہدری سکندر، چوہدری طالع محمد، چوہدری پہلوان چئیرمین شریف، گلوٹوی، محمد شبیر کلروی، محمد صغیر ، مرتضیٰ بڈھانوی ، مہربان کھٹانہ، عثمان وزیر بڈھانوی، چوہدری حلیم، صغیر عرفانی ،حافظ کبیر، محمد جاوید، محمد شمریز، محمد آصف، محمد سجاد، ، محمد عارف کلروی ،محمد یوسف ، محمد یونس کلروی، محمدایوب صابری ،محمد یوسف اور دیگر بھی موجود تھے ۔

دریں اثنا ء جاوید اقبال بڈھانوی نے ملک مہندی آف پجوال کی زوجہ محترمہ محمد شبیر ، محمد عزیزملک کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی ۔