عوامی حکومت نے پانچ سال میں تعلیم، صحت، شاہرات سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تاریخ ساز اقدامات کئے، سردار جاوید ایوب

ہفتہ 2 جولائی 2016 15:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء)پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب ممبر کشمیر کونسل یونس میر نے کہا ہے کہ عوامی حکومت نے پانچ سال میں تعلیم ،صحت ،شاہرات سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی جانب تاریخ ساز اقدامات کیے ۔اب مستقبل میں انقلابی فیصلے کرنے جا رہے ہیں آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل میں ٹوٹی نلکے کے بجائے خطہ کو لوڈشیڈنگ فری سیاحتی زون بنانے اور یورپی دنیا سمیت خلیجی ممالک میں کشمیری صنعت کاروں سرمایہ کاروں ،ہنر مندوں کو ہائیڈرل سیاحت صنعتوں کے فروغ میں کردر ادا کرنے کی طرف راغب کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اولڈ سیکرٹریٹ میر پرنٹنگ پریس کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جاوید ایوب ،میر یونس نے کہا کہ ماضی میں ہمیشہ سرکارکے اخراجات پر زندگیاں بسر کرنے والے سیاست پر قابض رہے ۔جنہوں نے عوام کو پسماندہ رکھ کر اپنے خاندان ،عزیز و اقارب کو سائل کا مالک بنائے رکھا ۔پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت نے اقتدار امور حکومت میں عوام کو شامل کیا اور سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے تمام تر اقدامات کیں۔

میڈیکل کالجز یونیورسٹیاں تعلیمی پیکیج کے تحت اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام اپ گریڈیشن روزگار کی فراہمی ،شاہرات کی تعمیر بشمول سیاحت کے میدان میں انقلاب برپا کیا ۔آج سارے ملک کے سیاحوں کا رخ مظفرآباد نیلم کی طرف ہوتا ہے جس سے بڑے پیمانے پر روزگار کے ذرائع پیدا ہوئے اور عوام اپنے پیروں پر کھڑے ہو رہے ہیں۔جاوید ایوب نے کہا کہ پرائیویٹ سیکرٹری چھوٹی صنعتوں اور لوگوں کو ہنر مند بنانے کیلئے بیرون ملک کشمیری بہت دلچسپی رکھتے ہیں ۔

عوامی حکومت کے ترقی و خوشحالی کے اقدامات سے کشمیری سرمایہ کار بہت خوش ہیں ۔جن کی آمد معاشی ،اقتصادی انقلاب برپا کریگی ۔اس موقع پر میزبان سرفراز میر کی طرف سے شرکاء تقریب کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا ۔اس موقع پرمسلم لیگ ن حلقہ تین کے صدر زاہد القمر خان مسلم لیگ ن سٹی کے جنرل سیکرٹری آصف مصطفائی ،سابق جنرل سیکرٹری سینٹرل پریس کلب طاہر فاروقی سینٹرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر ابرار حیدر ،سینٹرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق ضلعی صدر آصف رضا میر،جاوید چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سنٹرل پریس کلب بشارت ملغ سینئر نائب صدر عبدالحکیم کشمیری اے کے این ایس کے نائب صدر ذوالفقار بٹ،یونین آف جرنلسٹس کے ضلعی صدر سعید الرحمان صدیق،فاریسٹر فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر سلیم اعوان ،سیاسی سماجی وکلاء،سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔