مقبوضہ کشمیر،ترال حملے میں بھارتی پولیس اہلکار زخمی

ہفتہ 2 جولائی 2016 15:15

سرینگر۔ 02 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جولائی۔2016ء)مقبوضہ کشمیرکے قصبے ترال میں ہفتے کے روز ہونے والے ایک گرینیڈ حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ گرینیڈ حملہ تر ال قصبے کے علاقے اقبال آباد میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی ایک گشتی پارٹی پر کیا گیا جس سے ایک اہلکار زخمی ہوا۔ واقعے کے بعد بھارتی فورسز نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔