امجد صابری قتل کیس میں مذہبی شدت پسند گروپ کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ، قیوم سومرو

ہفتہ 2 جولائی 2016 14:53

امجد صابری قتل کیس میں مذہبی شدت پسند گروپ کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کہا ہے کہ امجد صابری قتل کیس میں مذہبی شدت پسند گروپ کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ کراچی کے شہری اب بے خوف و خطر آزادی سے زکواة اور فطرہ دے سکتے ہیں۔کراچی کے شہری کسی بھی تنظیم کو جبری فطرہ یا زکواة نہ دیں۔

عبدالقیوم سومرو نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور سندھ رینجرز ایک پیج پر ہیں کراچی آپریشن میں سندھ حکومت رینجرز کو مکمل طور پر سپورٹ کررہی ہے کراچی میں امن و امان کا کریڈٹ سندھ پولیس اور رینجرز کو جاتا ہے۔ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کہا کہ کراچی میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔

کراچی کی عوام کی شکایات پر سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جبری فطرہ زکواة لینے والوں کے خلاف ایکشن لیا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے دینی مدارس کی رجسٹریشن صرف تین ماہ میں مکمل کی جس کی تعریف اجلاسوں میں وزیراعظم نے بھی کی، جن مدارس پر دھشت گردی میں ملوث ہونے کا شبہ ہے ان پر ہماری نظر ہے۔

متعلقہ عنوان :