جموں میں مدارس نے نام نہاد بھارتی امداد لینے سے انکار کردیا

ہفتہ 2 جولائی 2016 14:52

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے مدارس نے بھارت کی طرف سے ملنے والی مالی امداد لینے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں ، ڈوڈہ اور رام بن اضلاع کے چیف ایجوکیشن افسروں کو بھارتی خزانے سے 10.25میلن روپے کی خطیر رقم مدارس کو بطور امداد فراہم کرنے کے لیے دی گئی تھی تاہم مدارس کی طرف سے رقم لینے سے انکار پر انہیں یہ رقم واپس جمع کرانا پڑی ۔ یاد رہے کہکشمیری حریت قیادت کی طرف سے متواتر یہ بات سامنے آرہی ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے کے دینی مدارس کو بھاری رقوم کے ذریعے تحریک آزادی سے الگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔