ماں کی ممتا سے محروم عبداللہ کی عدالت میں باپ سے ملاقات
ہفتہ 2 جولائی 2016 14:43
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) کراچی سٹی کورٹ میں عبداللہ کی اس کے والد سے دوسری ملاقات کرائی گئی ، چوہدری اقبال نے کہا کہ ملاقات اچھی رہی ، بچے سے بات کرنے کی کوشش کی ، تیسری ملاقات سولہ جولائی کو ہو گی۔ عدالت کے حکم پر عبداللہ سے اس کے والد چوہدری اقبال کی سٹی کورٹ کراچی میں ملاقات کرائی گئی۔
(جاری ہے)
ایدھی سینٹر کی خادمہ بچے کو لیکر عدالت آئی، ملاقات کے دوران عبداللہ باپ کے پاس نہیں گیا اور نہ ہی چوہدری اقبال نے بچے کو پیار کرنے یا گود میں لینے کی کوشش کی۔
چوہدری اقبال کمرہ عدالت کے ایک طرف اورعبداللہ دوسری طرف بیٹھا مسلسل روتا رہا۔ ملاقات کا وقت ختم ہونے تک بچہ باپ سے مانوس نہیں ہوا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اقبال نے کہا کہ ملاقات اچھی رہی ، عبداللہ سے بات کرنے کی کوشش کی مگر اس نے بات نہیں کی۔ چوہدری اقبال کے وکیل نے بتایا کہ عبداللہ آہستہ آہستہ اپنے والد سے مانوس ہو رہا ہے ، 16 جولائی کو دوبارہ ملاقات رکھی گئی ہے۔ عدالت نے چوہدری اقبال سے کہا کہ بچے کو مانوس کرنے کے لئے باپ کو اس کے قریب جانا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.