اسلام آباد ایئرپورٹ سے جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک سفر کرنے والا مسافر گرفتار

ہفتہ 2 جولائی 2016 14:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء ) بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے حکام نے جعلی پاسپورٹ کے ذریعے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے حکام نے تھائی لینڈ سے آنے والے ایک مسافر کوجعلی پاسپورٹ کے ذریعے سفر کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کا نام عصمت خان ہے اور مبینہ طور پر افغان شہری ہے، اس کا نام جعلی پاسپورٹ کے ذریعے بین الاقوامی کرنے والے افراد کی فہرست میں شامل تھا، ملزم کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :