کراچی میں عوام نے 2 ڈاکووٴں کو پکڑ کر آگ لگادی

کورنگی کے عوام نے ڈاکووٴں کو آگ لگانے سے پہلے انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا

ہفتہ 2 جولائی 2016 14:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء ) کورنگی میں عوام نے ایک دکان کو لوٹنے آئے 2 ڈاکووٴں کو پکڑ پر انہیں آگ لگادی۔ کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر میں 3 ڈاکو ایک دکان کولوٹنے کے لیے گھس گئے، دکاندار کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکووٴں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کی آواز سن کر عوام جمع ہوگئے اور جس پر ایک ڈاکو فرار ہوگیا تاہم دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔

(جاری ہے)

عوام نے پہلے تو ڈاکووٴں کو تشدد کا نشانہ بناکر اپنا غصہ نکالا اور پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں ڈاکووٴں کو عوام سے چھڑایا اور سول اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی شہر قائد میں لوٹ مار اور چوری کی وارداتوں سمیت ٹارگٹ کلنگ میں بھی اضافہ ہوا ہے اور معروف قوال امجد صابری کو بھی رواں رمضان میں ہی نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا جبکہ اداکار ندیم جعفری بھی اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :