اسلام آباد،ترنول میں پولیس ‘ رینجرز اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن، 6 افغانیوں سمیت 18 مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 2 جولائی 2016 14:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) ترنول میں پولیس رینجرز اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 6 افغانیوں سمیت 18 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ منشیات اور جعلی دستاویزات برآمد کرلی گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پولیس رینجرز اور حساس اداروں نے اسلا م آباد کے علاقے ترنول میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 6 افغان باشندوں سمیت 18 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ ‘ منشیات اور جعلی دستاویزات برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کی مزید تفتیش کیلئے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :