الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری،لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر
ہفتہ 2 جولائی 2016 14:41
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء ) الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرریوں کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتیوں کے احکامات صادر کرے۔
(جاری ہے)
درخواست محمد اشفاق چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل دو سو پندرہ کے تحت اراکین کے عہدوں کی معیاد انیس جون کو ختم ہو چکی ہے، تاہم معیاد کے خاتمے کے باوجود الیکشن کمیشن کے نئے اراکین کی نامزدگیوں کے عمل کا آغاز نہیں کیا گیا ہے جو آئین پاکستان کی واضح خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا ادارہ خود مختار اور بااختیار ہے جس کے عہدوں پر نئی تعیناتیاں آئین کا تقاضا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران کی تعیناتیوں کے احکامات صادر کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.