وفاقی حکومت نے معاشی استحکام کے لئے سرکاری ملازمین سے تجاویز مانگ لیں

اچھی اور کارآمد تجاویز پر آئیڈیا ایوارڈ سکیم کے تحت کیش انعامات دیئے جائیں گے

ہفتہ 2 جولائی 2016 14:36

وفاقی حکومت نے معاشی استحکام کے لئے سرکاری ملازمین سے تجاویز مانگ لیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء)وفاقی حکومت نے معاشی استحکام کے لئے سرکاری ملازمین سے تجاویز مانگ لیں ‘اچھی اور کارآمد تجاویز پر آئیڈیا ایوارڈ سکیم کے تحت کیش انعامات دیئے جائیں گے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی مینجمنٹ سروسز ونگ کے مطابق وفاقی حکومت نے معاشی استحکام کے حوالے سے سرکاری ملازمین کی تجاویز اور آئیڈیاز کیلئے 1961ء میں آئیڈیا ایوارڈ سکیم متعارف کرائی تھی جس کا مقصد سرکاری ملازمین کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے ‘اس سکیم کے تحت موصول ہونے والی تجاویز اور آئیڈیاز کو انٹرنل ڈیپارٹمنٹل سکروٹنی کمیٹی جس میں کابینہ سیکرٹریٹ ‘ فنانس ‘ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ڈی جی (پی پی اے آر سی) کے نمائندے شامل ہیں جائزہ لیتی ہے اور یہ ہی کمیٹی تجاویز اور آئیڈیاز کا انتخاب کر کے ایوارڈ کی سفارش کرتی ہے جس میں کارکردگی سرٹیفکیٹس ‘ کیش انعام 15ہزار تک کے علاوہ دیگر انعامات دینے کے ساتھ ساتھ اس تجویز اور آئیڈیا پرعمل درآمد کرایا جاتا ہے ‘تمام حاض سروس سرکاری ملازمین ‘ریٹائرڈ ملازمین‘ نیم سرکاری ‘کارپوریشن اور خود مختار اداروں کے ملازمین اس سیکم کے تحت تجاویز دینے کے اہل ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹبیلشمنٹ ڈویژن کے مطابق اس سکیم کے تحت امیدوار ڈائریکٹر جنرل پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر مینجمنٹ سروسز ونگ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو درخواستیں ارسال کریں ۔