پاکستان کی بنگلہ دیش میں دہشتگردانہ واقعہ کی مذمت

ڈھاکہ میں پاکستان کا سفارتی عملہ محفوظ اور خریت سے ہے ‘ترجمان

ہفتہ 2 جولائی 2016 14:34

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) دفتر خارجہ نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہونیوالی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے ‘ڈھاکہ میں پاکستان کا سفارتی عملہ محفوظ اور خریت سے ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ کے ڈپلومیٹک زون میں تمام پاکستانی سفارت کار اور ان کے اہل خانہ محفوظ اورخیریت سے ہیں۔

ترجمان نفیس زکریا نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ڈھاکہ میں اپنے سفارت خانے سے مسلسل رابطے میں ہیں اور وہاں ہمارا تمام تر سفارتی عملہ محفوظ اور خیریت سے ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ کیفے میں یرغمال بنائے گئے افراد میں کوئی پاکستانی نہیں ہے،انھوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتی عہدیداروں اور اہلکاروں کو نقل و حرکت سے روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :