دبئی: غیر ملکی خاتون نے شوہر سے جھگڑا کرنے کے بعد خود کشی کر لی

ہفتہ 2 جولائی 2016 14:11

دبئی: غیر ملکی خاتون نے شوہر سے جھگڑا کرنے کے بعد خود کشی کر لی

دبئی :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2016ء): دبئی مرینا کے علاقے میں ایک غیر ملکی ایشائی خاتون نے اپنے شوہر پر آہنی آلے سے وار کرنے کے بعد عمارت کی 16ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ دبئی پولیس البرشاء پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر کرنل یوسف القدید نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ خاتون نے شوہر سے جھگڑا کرنے کے بعد چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کنٹرول روم نے اس واقعہ کی اطلاع ملنے کےفوراََ بعد پولیس ٹیم اور ایمبولینس کو جائے حادثہ پر بھیج دیا تھا۔ خودکشی کا واقعہ دبئی مرینا کے علاقے میں پیش آیا ہے۔ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ دبئی مرینا کے علاقے میں موجود عمارت کی 16ویں منزل پر رہتی تھی ۔ خاتون نے دوران لڑائی اپنے شوہر کواہنی آلے سے بھی مارپار پیٹ بھی کی تھی۔ جبکہ لڑائی کے فوراََ بعد اپنے فلیٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ۔ پولیس اس کیس کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔