ایس ای سی پی نے کیپٹل مارکیٹ کے لئے دو سالہ ترقیاتی منصوبہ جاری کر دیا

ہفتہ 2 جولائی 2016 13:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی۔2016ء) سکیورٹیزاینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے ملک کی کیپٹل مارکیٹ کے فروغ، بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ کرنے اور مارکیٹ کو مستقبل قریب میں در پیش چیلیجوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے کیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ پلان 2016-18 ترتیب دیا ہے ۔ مارکیٹ کی ترقی کے لئے یہ منصوبہ جس پر فوری طور پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، کیپٹل مارکیٹ کے تمام سٹیک ہولڈروں اور شراکت داروں ، اسٹاک ایکسچینج ، کلئیرنگ کمپنی، سینٹرل ڈیپازٹری کی مشاورت سے ترتیب دیا گیا ہے۔

اس منصوبہ میں مستقبل قریب میں پیش آ سکنے والے تمام مسائل و چیلنجز کا احاطہ کیا گیا ہے اور ان سے نمٹنے کے لئے فرنٹ لائن ریگولیٹرز میں ریگولیٹری، اسٹکچرل اور ترقیاتی اقدامات کرنے کے لئے حکمت عملی بھی ترتیب دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بڑھتی ہوئی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے نئی مالیاتی مصنوعات کو متعارف کروانے، مارکیٹ کے انٹر میڈرٹیز میں رسک مینجمنٹ کو فول پروف بنانے ، ڈیڑی ایٹویز اور ڈیٹ مارکیٹ کو مستحکم کرنے ، کاروباری کمپنیوں کے لئے انضباطی قوانین کی تعمیل کو آسان بنانے اور سرمایہ کاروں کی آگاہی کے لئے اقدامات بھی دو سالہ منصوبہ کا حصہ ہیں۔

اس تفیصلی منصوبہ بندی کے ساتھ ایک ایکشن پلان بھی دیا گیا ہے جس میں ہر کیپٹل مارکیٹ سے متعلقہ ہر ایک ادارے، اس میں کی جانے والی اصلاحات و اقدامات ، ان اقدامات کے ذمہ داروں اور ان کی تکمیل کے لئے ڈیڈ لائن اور ان اقدامات کی ایس ای سی پی کو رپورٹنگ کے طریقہ کار کا تعین بھی کر دیا گیا ہے۔ ایس ای سی پی کا ترتیب کردی کیپٹل مارکیٹ ڈویلمپنٹ پلان ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :