انسداددہشتگردی حکمت عملی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

پاکستان نے غیرملکی تسلط وتنازعات کے حل کیلئے عالمی حمایت حاصل کی

ہفتہ 2 جولائی 2016 13:59

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی۔2016ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انسداددہشتگردی حکمت عملی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منظور کی گئی قراردادمیں پاکستان نے غیرملکی تسلط اورتنازعات کے حل کیلئے عالمی حمایت حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک نے انسداد دہشتگردی حکمت عملی کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران کہا کہ قرار داد پر اتفاق رائے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ڈرون سے متعلق انسانی حقوق کونسل کی سفارشات مثبت اقدام تھا کیونکہ علاقائی سلامتی پر ڈرون کا استعمال منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ رپورٹ میں ڈرون کے استعمال سے بنیادی انسانی حقوق کو پہنچنے والے نقصان پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :