ابو ظہبی: مئی کے مہینے میں ائر پورٹ پر مسافروں کی نقل وحرکت میں اضافہ ہواہے: انتظامیہ

ہفتہ 2 جولائی 2016 13:43

ابو ظہبی: مئی کے مہینے میں ائر پورٹ پر مسافروں کی نقل وحرکت میں اضافہ ..

ابو ظہبی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2016ء): ابو ظہبی انٹرنیشنل ائر پورٹ کی انتطامیہ کے مطابق مئی کے مہینے میں مسافروں کی نقل وحرکت میں 5.6فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ مئی کے مہینے میں تقریباََ1,982,010 افراد کی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

جبکہ پچھلے سال اسی عرصے کے دوران 1,877,440 مسافر ریکارڈ کی گئی تھی۔ لندن کے مسافروں کی تعداد میں 18.4فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ مصر کے مسافروں کی تعداد میں 24.3فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سب سے زیادہ ممبئی ،دوہا، لندن ، منیلا، اور جدہ کے مسافروں نے دبئی ائرپورٹ سے سفر کرنے کو ترجیع دی۔