پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، کراچی پراٹھا رول کو سیل کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 جولائی 2016 13:02

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، کراچی پراٹھا رول کو سیل کر دیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جولائی 2016ء) : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے علاقہ فیصل ٹاؤن میں کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران فیصل ٹاؤن میں واقع کراچی پراٹھا رول کو سیل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی پراٹھا رول کے کچن میں کھُلے ڈرینز، کھُلے عام گھومنے والے کاکروچ، بغیر ڈھانپے رکھی جانے والی اشیا، خام مال اور فریزر میں باسی سامان کی بھرمار پائی گئی جس کی بنا پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کراچی پراٹھا رول کی فیصل ٹاؤن برانچ کو سیل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :