مظفرآباد، ٹرانسپوٹروں نے عیدالفطر سے قبل ہی شہر اور دیگر روٹس کے کرایوں میں اضافہ کردیا

ہفتہ 2 جولائی 2016 12:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی۔2016ء) ٹرانسپوٹروں نے عیدالفطر سے قبل ہی شہر اور دیگر روٹس کے کرایوں میں اضافہ کردیا مظفرآباد میں رکشہ ڈرائیوروں نے 100روپے اسٹاپ ٹو اسٹاپ کردیا ضلعی انتظامیہ بے بس تفصیلات کے مطابق 4روز قبل ہی مظفرآبادکے اندراور راولپنڈی مانسہرہ روٹس پر چلنے والے ٹرانسپوٹروں نے کرایوں نے میں 100فیصد اضافہ کردیا جبکہ مظفرآباد میں رکشہ ڈرائیوروں نے عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا جس کے باعث ضلعی انتظامیہ بے بس ہوکر رہ گی