بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے پرستاروں کو خوشخبری سنادی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 جولائی 2016 12:35

بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے پرستاروں کو خوشخبری سنادی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جولائی 2016ء) : بالی وڈ ادکار سیف علی خان نے اپنے مداحوں اور پرستاروں کو خوشخبری سنا دی۔گذشتہ کچھ عرصے سے بالی وڈ کی بے بو اداکارہ کرینہ کپور خان کے حاملہ ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں لیکن کرینہ کپور خان نے اس بات کی تصدیق نہیں کی اور کہا کہ جب بھی ایسی کوئی بات ہو گی تو وہ میڈیا سے ضرور شئیر کریں گے۔

(جاری ہے)

تاہم اب ان کے خاوند چھوٹے نواب سیف علی خان ن کرینہ کپور کے اُمید سے ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ سیف علی خان کے مطابق رواں برس کے آخر میں ان کے پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ انہوں نے اس خوشخبری کو سناتے ہوئے اپنے خیر خواہوں کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :