مزدورں کی ما ہانہ اجرت 14ہزار مقرر کر نا مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا مزدور دوستی کا منہ بو لتا ثبوت ہے،چو دھری بر جیس طا ہر
ہفتہ 2 جولائی 2016 12:33
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی۔2016ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چو دھری بر جیس طا ہر نے کہا ہے کہ حکومت وقت نے مزدورں کی فلا ح و بہبود کے لئے تا ریخی نو عیت کے اقدامات اٹھا ئے ہی بھٹہ مزدور ں کے بچوں تعلیم ، ما ہا نہ وطائف ، صحت عامہ کی مفت سہولتوں کی فراہمی اور ما ہانہ اجرت کم ازکم 14ہزار مقرر کر نا مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا مزدور دوستی کا منہ بو لتا ثبوت ہے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کی جا نب سے فاروق آباد میں لیگی رہنماء سید سجادحسین شاہ کے ڈیرے پر منعقدہ افطار عشائیہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا صوبا ئی وزیر آبپاشی میا ں یاور زمان ، صوبائی صدر لیبر ونگ سیدمشتاق حسین شاہ ،صوبا ئی صدر یو تھ ونگ میا ں غلام حسین شا ہد ، ارکان صوبا ئی و قو می اسمبلی سردار عرفان دوگر ، را نا ارشد ، چو دھری سجاد حیدر گجر سمیت لیگی کار کنوں اور معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کیاس موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے چو دھری برجیس طا ہر نے کہا کہ اپوزیشن ملک میں انتشار اور افرا تفری پھیلانے کے غیر ملکی ایجنڈے پر گا مز ن ہے پی ٹی آئی اور اس کے حواری من گھڑت اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کر کے صرف اور صرف عوام کو گمراہ کررہے ہیں اپوزیشن جماعتیں جہا ں چا ہیں وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس دائر کر لیں ذلت اور رسوائی ان کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے اللہ تعالیٰ نے پہلے بھی وزیر اعظم کو ہر جگہ پر سرخرو کیا اب بھی وہ سرخرو ہو نگے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے ہو نیوالے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کا میا بی حاصل کرے گی اور اقتدار میں آکر پیپلز پا رٹی کے آزاد کشمیر مین بدترین پا نچ سا لہ دور میں عوام کے ساتھ کی جا نیوالی زیادتیوں کا ازالہ کر کے وہا ں کے عوام کی فلا ح و بہبود اور تعمیر ترقی کے لئے کا م کرے گی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.