کراچی ، نیو سبزی منڈی کے قریب پولیس مقابلے میں 2 افغان ڈاکو ہلاک

ہفتہ 2 جولائی 2016 12:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی۔2016ء) کراچی میں نیو سبزی منڈی کے قریب پولیس مقابلے میں 2 افغان ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ کورنگی میں نجی سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو زخمی کر دیا۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق سپر ہائی پر نیو سبزی منڈی کے قریب مقابلہ ہوا جس میں 2 ڈاکو مارے گئے۔ ہلاک ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

(جاری ہے)

ہلاک ملزمان ڈکیتی کے دوران زیادتی کے واقعات میں بھی ملوث تھے۔اْدھر کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب نجی کمپنی کے سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فرار ہو گیا تاہم گرفتاری کے لئے علاقے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ لانڈھی شیر پاؤکالونی میں بھی فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :