Live Updates

میری جدوجہد بادشاہت کیخلاف ہے،وزیراعظم کے احتساب کیلئے ہرحد تک جاؤں گا،عمران خان

ہفتہ 2 جولائی 2016 12:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جولائی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میری جدوجہد پاکستان میں جاری بادشاہت کیخلاف ہے ، پاناما پیپرز میں اربوں روپے کی کرپشن اورٹیکس چوری کیا گیا،وزیراعظم کے احتساب کیلئے ہر حد تک جاؤں گا ،نوازشریف احتساب سے کیوں ڈرتے ہیں، میرا بھی آف شور کمپنی کے تحت فلیٹ تھا،مگر میں احتساب سے نہیں ڈر رہا ، اپنی جدوجہد میں اپوزیشن جماعتوں کو کیساتھ لے کر چلیں گے ، ساری جماعتیں پیچھے ہٹ بھی گئی تو اکیلے یہ جنگ لڑوں گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ یہ اربوں روپے کی چوری کرکے دندناتے پھر رہے ہیں، میں کہتا ہوں ٹی او آرز پر میرا بھی احتساب کیا جائے،کسی کی بہن اوراسکے بچوں پربندقیں تان لی جائیں،یہ کونسے ملک میں ہوتا ہے،میری بہن کیساتھ واقعہ لاہورمیں پیش آیا، ذمے دار(ن)لیگ ہے،پنجاب میں 70ہزارپولیس اہلکاراہم شخصیات کے پروٹوکول پرہیں، لوگوں کو پولیس پراعتماد نہیں،خیبرپختونخوا میں کرپشن پر5 ہزارپولیس اہل کاروں کونکالا گیا، کونسے ملک میں سرکاری پروٹوکول ایسی حرکتیں کرتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاناما پیپرز میں اربوں روپے کی کرپشن اورٹیکس چوری کیا گیا، بادشاہت کے خلاف پوری قوم کو جدوجہد کرنی چاہیے،اگرمریم نوازجمہوری طریقے سے منتخب ہوں توقبول ہوگا،مریم نوازنے اپنی جائیدادسے متعلق جھوٹ بولا،ہم نے پانامامعاملے پرجدوجہدکیلیے پارٹی الیکشن موخرکیے،اگرکوئی پارٹی ساتھ نہیں چلی توتحریک انصاف اکیلے جائے گی، الیکشن کمیشن کے بعد عدالت بھی جائیں گے،سڑکوں پربھی نکلیں گے، اسمبلی میں بھی سب جماعتوں کو اکٹھاکیا ہے، ہمارے پاس اسٹریٹ پاورہے،جب چاہیں شہربند کرسکتے ہیں، حکومت کی چوری پکڑی گئی ہے،یہ لوگ اب ڈررہے ہیں، میرابھی لندن میں فلیٹ تھا،مجھے کوئی ڈرنہیں ہے، کیا (ن)لیگ نے30سال میں ایک بھی قابل لیڈرنہیں بنایا، کیا (ن)لیگ کے پاس ایک بھی ایسالیڈرنہیں جونوازشریف کامتبادل ہو۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری جدوجہد بادشاہت کے خلاف ہے، تحریک انصاف وزیراعظم کیاحتساب کیلیے ہرحدتک جائیگی، اپنی جدوجہد میں دیگرجماعتوں کو بھی ساتھ لے کرچلیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اویس شاہ کی بازیابی کیلیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں، سفارش،سیاسی بھرتیوں،میرٹ نہ ہونیکی وجہ سے پولیس کو تباہ کیا گیا ہے۔پچھلے دنوں کے واقعات باعث تشویش ہیں۔ایک اور سوال پر عمران خا ن نے کہاکہکراچی کے حالات پہلے سے بہت بہترہیں، رینجرزامجد صابری کے قاتلوں کو گرفتارکرے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :