اسپین میں شدت پسندی کو فروغ دینے والے تین پاکستانی بھائی گرفتار

ہفتہ 2 جولائی 2016 12:15

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) اسپین میں تین پاکستانی بھائیوں کو پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے شدت پسندی اور دہشت گردانہ کاروائیوں کو فروغ دینے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔25 سے 31 برس کے ان تین بھائیوں کو شمال مشرقی شہر للیدا میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ،ہسپانوی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق 25 سے 31 برس کے ان تین بھائیوں کو شمال مشرقی شہر للیدا میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ یہ بھائی شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے کیے جانے والے اجتماعی قتل، خودکش حملوں، اور اسلامی قوانین کی حمایت اور شعیہ مذہب کے خلاف سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور پیغامات اپ لوڈ کرتے تھے۔ان پاکستانیوں پر انٹرنیٹ پر طالبان اور پاکستان کے دیگر شدت پسند گروہوں کے حق میں پراپیگنڈا کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہناتھا کہ شدت پسندانہ روپے کو فروغ دینے والے ان افراد کو سوشل میڈیا پرکئی افراد فالو کر رہے تھے۔ متعلق ادارے اب تک یہ اندازہ نہیں لگا سکے کہ ان کا تعلق کسی بڑے انتہا پسند گروہ سے ہے یا نہیں۔اس سال کے آغاز سے اسپین کی پولیس نے ایسے 29 افراد کو حراست میں لیا ہے جو یا تو داعش کا حصہ تھے یا اس گروہ کی حمایت میں کام کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :