بالی وڈ اداکار عرفان خان نے ناقدین کو منہ توڑ جواب دے دیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 جولائی 2016 12:02
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جولائی 2016ء) : سوشل میڈیا سائٹس پر بالی وڈ اداکار عرفان خان کے متنازعہ بیانات کے بعد ایک ہنگامہ کھڑا ہو گیا جس کے بعد اسلامی اسکالرز اور علما نے بھی عرفان خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں اپنی اداکاری اور کیرئیر پر دھیان دینے کی تجویز تھی۔ سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی تنقید کے پیش نظر عرفان خان نے ایک مرتبہ پھر سب کو منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عرفان خان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ، جو مجھے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں یا تو وہ خود احتسابی نہیں چاہتے یا انہیں کسی نتیجے پر پہنچنے کی بہت جلدی ہے۔Pls Bhaiyon, who r upset with my statement, either u r not ready to introspect or u r in a hurry 2 reach 2 a conclusion.
— irrfan (@irrfan_k) July 1, 2016
انہوں نے کہا کہ میری نزدیک مذہب دقیانوسیت اور جنونیت کا نہیں بلکہ خود احتسابی، اعتدال پسندی ، حکمت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔
(جاری ہے)
For me religion is abt personal introspection , it's a source for compassion, wisdom and moderation n not for stereotyping n fanaticism.
— irrfan (@irrfan_k) July 1, 2016
اپنے پیغام میں علما کو مخاطب کرتے ہوئے عرفان خان کا کہنا تھا کہ علمائے کرام! مجھے مت ڈرائیے۔ خدا کا شکر ہے کہ میں ایک ایسے ملک میں نہیں رہتا جہاں دین کے ٹھیکیداروں کی حکومت ہو۔
Clerics don't scare me !! Thank God I don't live in a country governed by religious contractors (thekedars ) #FREEDOM
— irrfan (@irrfan_k) July 1, 2016
خیال رہے کہ اپنی فلم کی پروموشن کے دوران جے پور میں عرفان خان نے مسلمانوں کے روضے رکھنے اور محرم کو ایک مذاق بنا کر رکھ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.