کوئٹہ،عالمو چوک دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

ہفتہ 2 جولائی 2016 11:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) بلوچستان کے علاقے نوشکی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے عالمو چوک بم دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر نوشکی اور ملحقہ علاقوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ دوران کاروائی تین افراد کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ تینوں ملزمان گزشتہ جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک پر ہونے والے بم دھماکے میں بھی ملوث ہیں۔ تینوں ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :