کراچی،سپرہائی و ے کے قریب مبینہ مقابلہ،2 ڈاکو مارے گئے

ہفتہ 2 جولائی 2016 11:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء ) کراچی میں نیو سبزی منڈی کے قریب پولیس مقابلے میں 2 افغان ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ کورنگی میں نجی سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو زخمی کر دیا۔ ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کے مطابق سپر ہائی پر نیو سبزی منڈی کے قریب مقابلہ ہوا جس میں 2 ڈاکو مارے گئے۔

(جاری ہے)

ہلاک ڈاکووٴں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ہلاک ملزمان ڈکیتی کے دوران زیادتی کے واقعات میں بھی ملوث تھے۔اْدھر کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب نجی کمپنی کے سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فرار ہو گیا تاہم گرفتاری کے لئے علاقے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :