پاکستان کی ڈھاکہ میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعے کی مذمت ،ہلاکتوں پراظہار افسوس

ہفتہ 2 جولائی 2016 11:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء ) ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہاہے کہ ڈھاکا میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں ہیں،ڈھاکا کے سفارتی زون میں حملے میں پاکستانی سفارت کار محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈھاکا کے ڈپلومیٹک زون میں ہونیوالے حملے میں کسی پاکستانی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جبکہ ڈھاکا میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر اور سفارتی عملہ محفوظ ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ ڈھاکا میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں ہیں اور ڈھاکہ میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :