لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ طارق افتخار کو ان کے عہدے سے سبکدوش کر کے او ایس ڈی بنا دیا ،،،چیف جسٹس کے حکم پر عدالت عالیہ کی اسٹیبلیشمنٹ میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کر دئیے گئے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 2 جولائی 2016 11:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جولائی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی ہدائت پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ طارق افتخار کو ان کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے سیشن جج گجرات سید خورشید انور رضوی کو لاہور ہائیکورٹ کا نیا رجسٹرار تعینات کر دیا ہے۔چیف جسٹس کی ہدائت پر سیشن جج اٹک کا لاہور میں تبادلہ کرکے انہی٘ں ممبر انسپکشن ٹیم کے طور پر ذمہ دیاریاں سنبھالنے کی ہدائت کی گئی ہے۔چیف جسٹس کی حکم پرضلعی عدلیہ کے ایڈیشنل رجسٹرار ہیومن ریسورس محمد اصغر کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔