لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے عدالت عالیہ لاہوراور پنجاب کی ضلعی عدلیہ کو فعال بنانے کے حوالے سے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا،،چیف جسٹس کی سربراہی میں آج ہونے والے اجلاس میں عدالت عالیہ لاہور کے چھیالیس ججز شرکت کریں گے ۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 2 جولائی 2016 11:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جولائی۔2016ء) عدالتی ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نےعدالت عالیہ لاہور اور پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ کی کو فعال بنانے کے حوالے سے فل کورٹ اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

فل کورٹ اجلاس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تقریبا بارہ بجے کے قریب ججز کامن روم میں شروع ہو گا۔اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے تمام ججز شرکت کے لئے پہنچ چکے ہیں۔اجلاس میں عدالت عالیہ کے انتظامی امور،،نظام عدل میں بہتری لانے،،عدالتی نظام کو مکمل طور پر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے،،ججز اور عملے کی تربیت میں بہتری لانے کے علاوہ کیس مینیجمنٹ سسٹم کو اپ گریڈ کرنے سمیت دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔