نیب نے صوبائی وزیر شرمیلا فاروقی کی سرکاری عہدے پر نااہلی کے لئے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا

شرمیلا فاروقی 2013سے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر کے عہدے پر کام رہی ہیں جبکہ سزا کے بعد شرمیلا سرکاری عہدے کے لئے2021تک نا اہل ہیں، 3جون کے خط میں چیئرمین سیکرٹریٹ کو نااہلی کی وضاحت کی گئی تھی ،شرمیلا فاروقی کسی بھی سرکاری عہدے کے لئے نااہل ہیں،خط کا متن

جمعہ 1 جولائی 2016 23:16

نیب نے صوبائی وزیر شرمیلا فاروقی کی سرکاری عہدے پر نااہلی کے لئے سندھ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) قومی احتساب بیورو(نیب) نے صوبائی وزیر شرمیلا فاروقی کی سرکاری عہدے پر نااہلی کے لئے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا ۔ جمعہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ 3جون کے خط میں چیئرمین سیکرٹریٹ کو نااہلی کی وضاحت کی گئی تھی ،شرمیلا فاروقی کسی بھی سرکاری عہدے کے لئے نااہل ہیں ۔ پلی بارگیننگ کے تحت شرمیلا فاروقی کو 21سال کے لئے نااہل قرار دیا گیا تھا۔

شرمیلا فاروقی کو 2001میں پلی بارگیننگ کے تحت 21سال کی سزا ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

سٹیل مل ریفرنس نمبر3میں شرمیلا اور ان کے اہل خانہ کو سزا سنائی گئی تھی ۔ پلی بارگیننگ کی سزا 10سال کم ہونے کی چھوٹ شرمیلا پر لاگو نہیں ، شرمیلا فاروقی کی سزا کے چار ماہ بعد پلی بارگیننگ کی سزا میں کمی ہوئی تھی ۔خط میں کہا گیا کہ شرمیلا فاروقی مارچ2010میں وزیراعلیٰ کے مشیر کے عہدے پر رہیں ۔ شرمیلا فاروقی 2013سے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر کے عہدے پر کام رہی ہیں جبکہ سزا کے بعد شرمیلا سرکاری عہدے کے لئے2021تک نا اہل ہیں۔ شرمیلا فاروقی 6سال سے عہدوں پر براجمان ہیں ۔ ان کی مراعات کی قانونی حیثیت نہیں، الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت نے نیب عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے ۔