پاکستان اور چین کی دوستی لازوال رشتوں میں بندھی ہوئی ہے، عرفان دولتانہ

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 1 جولائی 2016 20:11

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال رشتوں میں بندھی ہوئی ہے - چین کی عظیم قیادت کے باعث چین نے انتہائی تیز رفتار ترقی کی منازل طے کی ہیں - چین کی لیڈر شپ نے اپنے ملک کو ایک ویژن پر عمل کرتے ہوئے ترقی یافتہ اور خوشحال بنایا ہے اوریہی وجہ ہے کہ چین آج دنیا کی دوسری بڑی معاشی قوت بن چکا ہے- چین کی قیادت اور عوام نے انتھک محنت،جدوجہد اور انفرادیت کے ذریعے پوری دنیا میں اپنا غیر معمولی مقام پیدا کیا ہے اورآج کی دنیا چین کے بغیر رہنے کا تصوربھی نہیں کر سکتی- چین کے صدرشی جن پنگ(Mr.Xi Jinping) نے”ون بیلٹ ون روڈ “کا ویژن دے کر ایک نئی سمت مقرر کی ہے اوریہ ویژن ترقی،خوشحالی،امن،رواداری،برداشت اور بھائی چارے کاویژن ہے - انہوں نے کہا کہ غیرمعمولی جدوجہد سے چین نے کامیابی کی داستانیں رقم کی ہیں جو کہ پوری دنیا کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں ۔

(جاری ہے)

سی پیک چین کی قیادت اور عوام کا پاکستان کیلئے عظیم تحفہ ہے اورسی پیک کے تحت پاکستان اور چین میں بے مثال شراکت داری قائم ہوئی ہے جوکہ ہر آنے والے دن نئی سمت طے کرتے ہوئے تیزی سے آگے کی جانب بڑھ رہی ہے - سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی تاریخ کا دھارا بدل دے گا اورسی پیک سے نہ صرف پاکستان اورچین کی نسلیں فائدہ اٹھائیں گی بلکہ خطے کی بہت بڑی آبادی مستفید ہوگی-انہوں نے کہا کہ اس عظیم الشان سرمایہ کاری پیکیج کے تحت ایسے عظیم مواقع پیدا ہوں گے جس سے پورے خطے میں ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہو گا-

متعلقہ عنوان :