اغوا کاڈرامہ رچانے والا وکیل ’ برآمد‘ ہوگیا

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 1 جولائی 2016 20:11

حجرہ شاہ مقیم (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی۔2016ء ) پولیس نے اغوا کاڈرامہ رچانے والا وکیل لاہور سے برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

چند رو ز قبل تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں وکیل کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا وکلاء نے برآمدگی کیلئے ہڑتال بھی کی حالات وواقعات مشکوک جان کر ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانا نے ڈی ایس پی دیپالپور کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے احکامات جاری کیے کہ ایڈوکیٹ کو جلد از جلد باز یاب کر وا کر معاملے کے ا صل حقائق منظر عام پر لائے جا ئیں جس پر ڈی ایس پی دیپالپور کی سربراہی میں بننے والی ٹیم نے کال ریکارڈ ڈیٹا کی مدد سے ایڈوکیٹ نذیر احمدرضا کو لاہور سے برآمد کیااسطرح خودساختہ اغواء کا ڈرا پ سین ہوگیا آج کل کے دور میں خود کو پڑھا لکھا کہنے والے ایسے بدعنوان اور جھوٹے عناصر وکالت کے مقدس شعبہ کو بدنام کر رہے ہیں اس قسم کے عناصر وکالت کا سہار الیکر اپنے مکروہ ارادوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کر تے ہیں ایسے نام نہاد و کیل عوام کو انصاف کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے کی بجائے روکاٹیں پیدا کرتے ہیں یہی وہ عناصرہیں جو آئے روز عدالتوں کا بائیکاٹ کر کے عوام اور عدالتوں کا وقت کے ضائع کرتے اور معاشرہ کے بگاڑ کا باعث بنتے ہیں جب تک ان کالے کوٹوں میں چھپے بدعنوان عناصر کو سامنے نہیں لایا جاتا تب تک یہ معا شر ہ امن کا گہواہ نہیں بن سکتا ۔

متعلقہ عنوان :