تین بچوں کی ماں شوہر کے ہاتھوں قتل

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 1 جولائی 2016 19:59

سانگھڑ (آئی پی اے )تین بچوں کی ماں 27 سالہ لچھمی بھیل کو شوہر نے قتل کردیا، رات دیر سے لچھمی بھیل کے لاش کو سول اسپتال سانگھڑ لایا
گیا جہاں پر کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود پوسٹ مارٹم نہ ہو سکا تھا، لچھمی کے شوہر کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ، لچھمی بھیل کے والد بھیو بھیل کا کہنا تھا کے میری بیٹی کو اس کے اپنے شوہر رامل بھیل نے قتل کیا ہے ، ان کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا، اس کا مزید کہنا تھا کہ اس کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔