پیٹرولیم مصنوعات پروصول شدہ سترہ فیصد سیلز ٹیکس کی واپسی کے لئے درخواست

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 1 جولائی 2016 19:53

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی۔2016ء ) پیٹرولیم مصنوعات پروصول شدہ سترہ فیصد سیلز ٹیکس کی واپسی کی پٹیشن کی جلد سماعت کے لئے درخواست کردی گئی ہے ۔ یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے مالی سال 2015 کا بجٹ خسارہ مکمل کرنے اور مالی اہداف حاصل کرنے کے نام پر پیٹرولیم مصنوعات پر پچاس فیصد سے زائد سیلز ٹیکس عائد کیا۔

(جاری ہے)

مالی سال 2016 کا نیا بجٹ پیش کرنے کے باوجود حکومت غیر قانونی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سیلز ٹیکس کی پرانی شرح برقرار رکھے ہوئے ہے جبکہ حکومت اس اقدام کے ذریعے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے جو کہ ا?ئین کے ا?رٹیکل تین ،،نو اور چودہ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیلز ٹیکس ایکٹ کے سیکشن تین کے تحت پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے شہریوں سے وصول کئے جانے والے سترہ فیصد اضافی سیلز ٹیکس کو واپس کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ عوامی مفاد اور معاملے کی سنگینی کے پیش نظر اس کیس کی جلد سماعت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :