سندھ سے سمگل کیے جانے والے ہرن لاہور میں پکڑے گئے

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 1 جولائی 2016 19:50

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی۔2016ء ) محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے صوبہ سندھ سے لاہور سمگل کئے جارہے چنکارہ ہرنوں کا جوڑا لاہور ریلوے سٹیشن سے پکڑ لیا جولاہور سفاری زو پارک بھجوادیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق اسے اطلاع ملی تھی کہ ہارون الرشید سندھ سے چنکارہ ہرنوں کا جوڑا سمگل کررہاہے جسے لاہور پہنچنے پر ہرنوں سمیت پکڑ لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :