آمدہ انتخابات میں وفاقی حکومت کے آزادکشمیر کو فتح کرنے کے خواب ادھورے رہیں گے ، چودھری عبدالمجید

انتخابات کو ہائی جیک کرنے کے تمام منصوبے ناکام بنائیں گے،عوام کی خدمت فلاح و بہبود ہماری سیاست کا محور و مرکز رہا ہے،پیپلز پارٹی عوامی طاقت کا نام ہے ،ٹکرانے والے ریزہ ریز ہ ہو جائیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر

جمعہ 1 جولائی 2016 17:51

میرپور؍ اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ آمدہ انتخابات میں وفاقی حکومت کے آزادکشمیر کو فتح کرنے کے خواب ادھورے رہیں گے ۔ وفاقی حکومت آزادکشمیر میں مصنوعی بساکھیوں کے ذریعے ن لیگ کو اقتدار نہیں دلا سکتی ہوائی علانات ، جعلی سکیموں کے ذریعے وفاقی وزراء آزادخطہ کے عوام کے ضمیروں کو خرید نہیں سکتے آزادکشمیر میں وفاقی وزراء کی یلغار ناکام ہو گی ۔

انتخابات میں آزادکشمیر کے غیرت مند عوام وفاقی وزراء کو ن کی اوقات دکھا دیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزادکشمیر میں وفاقی وزراء کی یلغار ناکام بنائیں گے ان کے انتخابات کو ہائی جیک کرنے کے تمام منصوبے ناکام بنائیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی طاقت کا نام ہے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں عوام کی خدمت فلاح و بہبود ہماری سیاست کا محور و مرکز رہا ہے اقتدار پرست پی پی کا مقابلہ نہیں کر سکتے پیپلز پارٹی سے ٹکرانے والے ریزہ ریز ہ ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کو برادریوں اور قبلوں میں تقسیم کرنے کی سیاست انجام کو پہنچنے والی ہے ۔ بیرسٹر سلطان عتیق گٹھ جوڑ سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑ تا بیرسٹر سلطان کی سیاست انجام کو پہنچنے والی ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم عوامی حقوق کے مخافظ ہیں ہمارے خلاف بننے والے تمام گٹھ جوڑ سازشیں ناکام رہیں گے ۔ وزیر اعظم یہاں اپنے حلقہ انتخاب میں مڈبینسی کے مقام پراہلیان مڈ بینسی کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

افطار پارٹی سے پیپلزپارٹی کی راہنما شاہدہ مغل، ممبر سنٹرایگزیکٹو کمیٹی راجہ محمدزمان، سابق ایڈ منسٹریٹر راجہ گل منیر ، سابق ڈپٹی اید منسٹریٹر راجہ زبیر نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان مڈ بینسی نے وزیراعظم کواپنی حمایت کا یقین دلایا۔ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ میں برادریوں اور علاقوں کی سیاست پریقین نہیں رکھتا میری برادری غریب لوگ ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ یہاں بعض سیاست دانوں نے برادریوں کو مذہب کی شکل دے کر بھائی اور بھائی سے لڑایا اور خطہ میں قتل وغارت کی فضاء کوپروان چڑھایا۔ اپنی ذاتی مفادات اور عناد کی سیاست کو پروان چڑھایا۔ انھوں نے کہاکہ میں نے پانچ سالوں میں پورے آزادکشمیرمیں بلاتخصیص برادری وعلاقہ مثالی تعمیروترقی کی اور لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے میگاپراجیکٹس لگائے۔

عوامی فلاح وبہبود کے سفرکوروکنے کے لیے وفاقی حکومت اور وزراء نے ہمارے فنڈز بند کیے اور ہمیں دیگر مسائل میں الجھائے رکھا لیکن ہم نے تعمیروترقی کے سفر کو جاری رکھا۔ انشاء اﷲ آئندہ بھی پیپلزپارٹی ہی کامیاب ہوگی اور آزادخطہ کے غریب لوگوں کے رہ جانے والے کام بھی ہم ہی کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھنے والوں کو الیکشن میں ان کی اوقات بتا دیں وزیر اعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کی غیرت مند عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جھنوں نے خطہ میں منفی سیاست کرنے والوں کی سیاست مسترد کر دی اور آزادکشمیر میں وفاقی وزراء کی طرف سے خرید و فروخت کے لیے منڈیاں قائم کرنے والوں کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شہداء گڑھی خدابخش کے مانے والے ہیں جنھوں نے ہمیشہ انسانیت کی عظمت کا درس دیا اور انسانیت کی فلاح و بہبود اور عوامی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنے لہو کا نذرانہ دے دیا وزیر اعظم نے کہا کہ آزادکشمیر میں شہداء گڑھی خدا بخش کے منشور کو عملی جامعہ پہنا رہے ہیں شہداء گڑھی خدا بخش کے منشور کو عملی جامعہ پہنیں گے آزادکشمیر میں عوام کے حقوق پر کبھی کمپورو مائز نہیں کریں گے آزادکشمیر میں کسی کو دھونس دھاندلی کا ڈرامہ اسٹیج نہیں کرنے دیں گے اور نہ ہی کسی کو عوام کی حق راہی دہی پر شپ خون مارنے دیں گے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ کونسلر بھی منتخب نہ ہو نے والے میراالیکشن میں کیامقابلہ کریں گے۔ آزادکشمیرکے انتخابات میں پیپلزپارٹی بھرپورانتخابی مہم چلارہی ہے۔ ڈویژن میرپورسمیت سارے آزادکشمیرمیں کلین سویپ کریں گے اور دن کو اقتدار کے خواب دیکھنے اور ہوٹرکی آوازوں کے شیدائیوں کوکا انجام بہت قریب ہے۔ انھیں ساری عمر اقتدارنہیں مل سکتا۔ اقتدار کے سہانے خوابوں کے لیے انھوں نے پارٹیاں بدل بدل کرکشمیری تشخص کو بھی پامال کردیاہے۔