بلوچستان کے مشیر خزانہ میر خالد لانگو سمیت دو ملزمان کے ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع
میاں محمد ندیم جمعہ 1 جولائی 2016 15:17
کوئٹہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی۔2016ء) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کے سابق مشیر برائے خزانہ میر خالد لانگو سمیت دو ملزمان کے خلاف درج بدعنوانی کے مقدمے میں ان کے ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔خالد لانگو دوسری مرتبہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے-یہ مقدمہ موجودہ حکومت کے دور میں محکمہ بلدیات کے فنڈز میں بڑے پیمانے پر خورد برد کرنے کے حوالے سے قائم کیا گیا ہے۔
نیب نے خالد لانگو کو اس مقدمے میں 25 مئی کو گرفتار کیا تھا۔گذشتہ ریمانڈ کے خاتمے پر نیب حکام خالد لانگو کو بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت لائے۔نیب حکام نے احتساب عدالت میں یہ موقف اختیار کیا کہ میر خالد لانگو کے مزید اکاو¿نٹس کے بارے میں پتہ چلا ہے اس لیے وہ نیب کو مزید تحقیقات کے لیے مطلوب ہیں۔(جاری ہے)
انھوں نے خالد لانگو کے ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست کی۔
خالد لانگو کے وکیل نے ان کے ریمانڈ میں توسیع کی مخالفت کی تاہم احتساب عدالت کے جج مجید ناصر نے نیب کی درخواست پر ان کے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی۔نیب کی جانب سے اس مقدمے میں گرفتار ایک اور اہم ملزم سید سلیم شاہ کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔نیب کی درخواست پر عدالت نے سلیم شاہ کے ریمانڈ میں بھی 14 یوم کی توسیع کی۔اس مقدمے میں مجموعی طور پر اب تک سات ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جن میں میر خالد لانگو اور سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی بھی شامل ہیں۔نیب نے اس مقدمے کے حوا لے سے اب تک سا بق سیکر یٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر اور ایک بیکری سے 65 کروڑ 75 لا کھ روپے برآمد کیے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.