بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں دو نوجوانوں کو جھڑپ نہیں ، جعلی مقابلے میں شہید کیا،شہید منظور کے جسم پر تشدد اور استری سے جلائے جانے کے واضح نشان تھے ،آسیہ اندرابی

جمعہ 1 جولائی 2016 12:09

سرینگر ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے پلوامہ کے علاقے نیوہ میں دو مجاہدین کو ایک جھڑپ میں شہید کرنے کے بھارتی فوج کے دعوے کومسترد کر دیاہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آسیہ اندرابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ یہ دونوں نوجوان پہلے ہی فوج کی حراست میں تھے اور انہیں بعد میں ایک فرضی جھڑپ میں شہید کر دیا گیا کیونکہ شہید منظور کے جسم پر تشدد اور استری سے جلائے جانے کے واضح نشان تھے۔

انہوں نے کہا کہ زخموں کے یہ نشان بالکل تازہ تھے ۔ آسیہ اندرابی نے کہا کہ اس قسم کے ہتھکنڈے قابض بھارتی فوج کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کے جذبہ آزادی نے بھارتی فورسز کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے وہ نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کر دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

آسیہ اندرابی نے شہید نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ در ایں اثنا ناہیدہ نسرین کی قیادت میں دختران ملت کا ایک وفد کاکہ پورہ پلوامہ گیا جہاں اس نے شہید منظور اور شہید ابو ایان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔تنظیم کا ایک وفد شہید سمیر کے اہلخانہ کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کے لیے سوپور بھی گیا۔

متعلقہ عنوان :