تیزرفتاربس نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ماں بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق۔دوزخمی

جمعرات 30 جون 2016 22:52

مظفر گڑھ۔30 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون ۔2016ء ) علی پور کے قریب کراچی روڈ پر تیز رفتاربس نے بے قابوہو کر دوموٹرسائیکل پر سوارافراد کو کچل دیاجس کے نتیجے میں ماں بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے قریب, علی پور ڈی جی خان روڈ پرخان نالہ کے پاس تھانہ صدر علی پور کی حدود میں علی پور کی جانب سے آنے والی بس نے پیچھے سے آکر دو موٹر سائیکلوں پر سوار افراد کو کچل دیا.

حادثے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے. جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے. مرنے والوں میں 2 خواتین ماں بیٹی اور ایک مرد شامل ہیں. جن کی شناخت کندن مائی زوجہ منیر احمد اور نسیم مائی دختر منیر احمد ,ماں بیٹی اور ایک مرد محمد اقبال ولد عبدالطیف سے ہوئی. جبکہ زخمی ہونیوالے میں مختیار احمد اور بشیراں مائی شامل ہیں. یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا. علی پور پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :