پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے،259تاجراشیاء مہنگی بیچنے پر گرفتار

صوبہ بھر میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو21لاکھ37 ہزار روپے جرمانہ،169ایف آئی آر درج راولپنڈی میں سب سے زیادہ چھاپے ،2لاکھ48ہزار روپے جرمانے عائد،رحیم یار خان میں1لاکھ88ہزار جرمانہ

جمعرات 30 جون 2016 21:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) صوبہ بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس وزیراعلی کی ہدایت پر اشیاء صرف بیچنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کردی۔

(جاری ہے)

36اضلا ع میں گراں فروشوں ،ذخیرہ اندوزوں ،ملاوٹ اور دیگر قانون شکنی کا ارتکاب کرنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے -رمضان مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں سب سے زیادہ2 لاکھ48ہزار سے زائد روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ ضلع قصور میں سب سے کم14500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا -ضلع لاہور میں1314مقامات پر چھاپے مارے گئے 80ہزار روپے جرمانہ وصول کیا ،91ایف آئی آر درج ،168تاجروں کو گرفتار کر لیا گیا-صوبہ بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف شہروں کی2188مارکیٹوں میں اچانک پہنچ کر چیکنگ کی اور9697دکانوں پر چھاپے مارے گئے -1950تاجروں اور دکاندارو ں کو اوور چارجنگ کی وجہ سے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ،21دکاندار اور تاجرملاوٹ اور قانون کی دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے169ایف آئی آر درج کروائیں ،259تاجروں اور دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا ،2137600روپے جرمانہ عائد کیا گیا -وزن اور مقدار کی چیکنگ کرنے کے لئے اوزان و پیمائش انسپکٹروں نے مختلف مقامات پر2468دکانوں کی انسپکشن کی ،289مقامات پر قانون کی خلاف ورزی نوٹ کی گئی ،164تاجروں اور دکانداروں کو کم تولنے پر پکڑا گیا ،لیبر ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹروں نے کم تولنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے -

متعلقہ عنوان :